پاکستان میں قانون کی حکمرانی سنگین خطرے میں ہے: او ایچ سی ایچ آر

 پاکستان میں قانون کی حکمرانی سنگین خطرے میں ہے: او ایچ سی ایچ آر

انہوں نے کہا کہ محفوظ اور خوشحال پاکستان کا واحد راستہ انسانی حقوق کے احترام سے ہموار ہوگا-                                                

نیویارک: اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال گہری تشویش کا باعث ہے کیونکہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی کو شدید خطرات لاحق ہیں- جنیوا میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر ولکر ترک نے کہا: "پاکستان میں بڑھتے ہوئے تشدد اور بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کی خبریں پریشان کن ہیں"۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر ولکر ترک نے مزید کہا، "پاکستانی حکومت کا فوجی عدالتوں کو عام شہریوں پر مقدمہ چلانے کے لیے استعمال کرنے کا ارادہ بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون کے تحت اس کی ذمہ داریوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔"

ولکر ترک نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کا دعویٰ ہے کہ پاکستان کو مکمل لاقانونیت کی طرف دھکیل دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ محفوظ اور خوشحال پاکستان کا واحد راستہ انسانی حقوق، جمہوری عمل اور قانون کی حکمرانی کے احترام سے-ہموار ہوگا۔

0/کمنٹس: